سرینگر: کرائم برانچ، کشمیر، نے سرینگر اور بڈگام اضلاع میں زمین سے متعلق دھوکہ دہی اور ریونیو ریکارڈ میں جعل سازی کے ایک کیس میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے۔ کرائم برانچ کے عہدیداروں کے مطابق سابق تحصیلدار، بالہامہ، نصرت عزیز، سابق پٹواری عاشق علی اور دیگر پانچ افراد پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
ایس ایس پی کرائم برانچ، وحید احمد شاہ، کے مطابق ملزمان نے ایک منظم سازش کے تحت سیل ڈیڈز میں خسرہ نمبروں میں رد و بدل کرکے ایک مقامی شہری کو غیر قانونی طور پر فائدہ پہنچایا جس نے اراضی ایک خاتون، شکایت کنندہ، کو فروخت کی تاہم وہ اراضی اس شخص کی تھی ہی نہیں۔ پولیس بیان کے مطابق متاثرہ خاتون کی شکایت کے بعد کی گئی تفتیش کے کے دوران اس جعلسازی کا پردہ فاش ہوا۔